کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دنیا کے مقبول ترین فٹبالرز میں شامل کرسٹیانو رونالڈو اب ایک ایشیائی ملک کے کلب کا حصہ بننے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر سعودی عرب کےکلب النصر کے ساتھ

معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔قطر ورلڈکپ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب میں شمولیت اختیار کرلیں گے اور انہیں سالانہ 20 کروڑ یورو (46 ارب پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ دیا جائے گا۔ قبل ازیں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے منفرد ورلڈ کپ ریکارڈ میں اپنے حریف لیونل میسی کو جوائن کرلیا، وہ میگا ایونٹ کے 5 ایڈیشن میں کم سے کم ایک میچ کھیلنے والے دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے 2006ء میں ورلڈ کپ ڈیبیو کیا تھا،اس کے بعد وہ جنوبی افریقہ، برازیل اور روس میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں اپنی ٹیم کا حصہ رہے۔پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں ایک اہم عالمی ریکارڈ بنالیا۔گھانا کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو پنالٹی پر گول کر کے 5 ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔فیفا ورلڈ کپ کے ٹوئٹر اکائونٹ سے کرسٹیانو رونالڈو کے عالمی ریکارڈ سے متعلق پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل اسٹار فٹبالر ورلڈ کپ 2014،2010،2006 اور 2018 میں بھی گول اسکور کرچکے ہیں۔قبل ازیں گول مشین لیونل میسی نے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو پیچھے چھوتے ہوئے 4 مختلف ورلڈکپس میں گول کرنے والے پہلے ارجنٹائنی جبکہ دنیا کے پانچویں فٹبالر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر دوسری جانب لیونل میسی تاریخ رقم کرنے میں ضرور کامیاب ہوئے تھے۔

فیفا فٹبال ورلڈکپس میں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے گولز کی تعداد بھی برابر ہوگئی، دونوں نے اب تک 7،7 گولز کیے ہیں، میسی اور رونالڈو کا میگا ایونٹ میں ڈیبیو 2006 میں ہوا تھا، اس وقت سے اب تک دونوں کی برتری کیلیے دلچسپ دوڑ جاری ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر جیت کے ساتھ ورلڈ کپ میں اپنا سفر شروع کیا تھا۔

Recent Posts

صحت کے شعبے میں پاکستان کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شعبہ صحت میں پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، اس…

6 mins ago

پاکستان تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرے: ورلڈ بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ذاتی آمدن ٹیکس کو…

12 mins ago

ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کیلئے نئی نیب پالیسی کی تیاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرکاری ملازمین اور تاجروں کو غیر ضروری ہراسگی سے بچانے کیلئے ایس او…

16 mins ago

کراچی: 37 ہزار عازمین حج کی امیگریشن سعودی حکام کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’روڈ ٹو مکہ پروفجیکٹ‘ کے تحت سعودی حکام 16 ہزار سے زائد…

24 mins ago

ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ موسمیاتی سمری کے مطابق…

32 mins ago

پاکستان نے اوسلو فائرنگ کے ملزم کو ناروے کے حوالے کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناروے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2022 کے پرائیڈ…

42 mins ago