خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال ، پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ پاکستان کو نقصان ہورہاہے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی ملک میں معاشی استحکام بھی آجائے گا،پاکستان مشکل میں ہے اور نوازشریف اپنی بیٹی مریم نوازکے ہمراہ یورپ کی سیریں کررہاہے ،فضل الرحمن کے خلاف خواتین کے خلاف نازیبا باتیں کرنے پر ایف آئی آردرج کروانے جارہے ہیں،

آصف علی زرداری نے خریدوفروخت کے ذریعے لوگوں کی عزت کو مٹی میں ملادیاہے،وفاقی حکومت کی جانب سے ظلم کانظام جاری ہے،پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف بہت احتجاج کیالیکن ظلم کی حکومت کے کانوں پرکوئی جوں تک نہیں رینگ رہی،وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹراعظم سواتی پر بہیمانہ تشددکی پُرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور آج (جمعرات) یکم دسمبرکوصبح ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ رجسٹری میں پٹیشن دائرکرنے جائیں گے . ان خیالات کا اظہارانہوںنے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے مرکزی دفترمیں اہم پریس کانفرنس کے دوران کیا .

اس موقع پر ڈاکٹرنوشین حامد معراج، عندلیب عباس،سعدیہ سہیل رانا،شنیلاروتھ ودیگرخاتون رہنما موجودتھیں . صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر مزیدکہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے 75سال کے سینیٹراعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں . جس طرح وفاقی حکومت نے اعظم سواتی کے کپڑے اتارکران کی تذلیل کی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی . اعظم سواتی کے گھرخواتین کی بے عزتی کی گئی . پاکستان کی عدالتوں سے استدعاکرتے ہیں کہ اعظم سواتی پرظلم کے خلاف ہمیں انصاف مہیاکیاجائے . اعظم سواتی کی ذاتی ویڈیوبناکرسوشل میڈیاپرڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی . پورے ملک سے خواتین کی جانب سے اعظم سواتی کی گھریلووڈیووائرل کرنے کے خلاف سخت ری ایکشن آیاہے . وفاقی حکومت کو شریف لوگوں کی عزتیں اچھالتے ہوئے شرم آنی چاہئے . سب کے گھروں میں مائیں بہنیں ہوتی ہیں . 25مئی کو ہم تمام خواتین کو وفاقی حکومت کے حکم پر سڑکوں پرگھسیٹاگیا .

وفاقی حکومت نے چادراورچاردیواری کے تقدس کو پامال کیاہے . پولیس نے25مئی کو گھروں میں گھس کرخواتین کی عزت کوپامال کیا ہے . وفاقی حکومت کی جانب سے 25مئی کو ہم پر ظلم کیاگیا . میں اپنی گاڑی خودچلارہی تھی مجھے گھسیٹاگیاہے . شریف خاندان صرف اقتدارکا بھوکا ہے . پاکستان کی آبادی50فیصدخواتین پرمشتمل ہے . پاکستان میں چادراورچاردیواری کے تقدس کو پامال کیاجارہاہے .

اعظم سواتی کے پریس کانفرنس کے دوران آنسونہیں رُک رہے تھے . وفاقی حکومت نے اعظم سواتی پر جس طرح زدوکوب کیاہے اس کی مثال نہیں ملتی . پاکستان میں خواتین کے حقوق پر شب خون ماراجارہاہے . پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ماں اوربچہ کی صحت اور تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں اقدامات اٹھائے ہیں . کل تما م خواتین سپریم کورٹ رجسٹری جائیں گی .

وفاقی حکومت نے بے شرمی کی انتہاکردی ہے . یہ مت سوچوکہ تم لوگوں کی عزتیں اچھالوگے تو تمہاری عزت بچ جائے گی . آج تمام خواتین پاکستان میں سراپااحتجاج ہیں . وفاقی حکومت نے اقتدارمیں آکرصرف اپنی کرپشن چھپائی ہے . انہوں نے نعرہ لگایاتھاکہ وہ ملکی معیشت کو سنبھال لیں گے لیکن معیشت سنبھالنے کی بجائے ملکی معیشت کو ڈبودیاہے . پاکستان میں تیل کی قیمت 250روپے تک پہنچ چکی ہے .

وفاقی حکومت نے صرف نیب قوانین میں ترمیم کرکے این آراولیاہے . نیب اس وقت خودوفاقی حکومت کے کہنے میں آئی ہوئی ہے . شریف خاندان نے اقتدارمیں آکرصرف اپنے کرپشن کیسزمعاف کروائے ہیں . پاکستان مشکل میں ہے اور نوازشریف اپنی بیٹی مریم نوازکے ہمراہ یورپ کی سیریں کررہاہے . وفاقی حکومت کو کہتے ہیں کہ جس دن پاکستان کی خواتین باہرنکل آئیں تو وفاقی حکومت روک نہیں پائے گی .

مولانا فضل الرحمن کو چلوبھرپانی میں ڈوب مرناچاہئے . لگتاہے فضل الرحمن ماں کے بغیر پیداہواہے . ہم فضل الرحمن کے خلاف ایف آئی آردرج کروانے جارہے ہیں . مولانافضل الرحمن ایک بے شرم انسان ہے جس نے خواتین کے بارے اتنی بکواس کی ہے . اس وقت وفاق میں فاشٹزم حکومت قائم ہے . راناثناء اللہ نے ماڈل ٹاؤن میں ایک حاملہ خاتون کے منہ میں گولی مارکرقتل کیاتھا .

25مئی کو وفاقی حکومت کے کہنے پرپولیس نے ہم پرانتے ظلم ڈھائے . اندازہ لگائیں کہ صرف اعظم سواتی کے خلاف37ایف آئی آر درج ہیں . وفاقی حکومت نے پاکستان کا کوئی کونہ نہیں چھوڑاجہاں اعظم سواتی پر مقدمہ درج نہیں کروایا . وفاقی حکومت سے یہ کہتی ہوں کہ اللہ پاک سے ڈرو . حضرت محمد ﷺاپنی بیٹی حضرت فاطمہ ؑ کے احترام میں کھڑے ہوجاتے تھے . نہ جانے مولانا فض الرحمن کس کی پیداوارہے . مولانافضل الرحمن کاباپ اچھاانسان تھالیکن یہ گٹھیاسوچ کامالک ہے .

پاکستان کی عدالتوں سے چادراور چاردیواری کے تقدس کی حفاظت کرنے کی استدعاکرتے ہیں . صوبائی وزیر صحت وصدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں کے تحلیل کرنے کے فیصلے کے ساتھ ہم سب کھڑے ہیں . آصف علی زرداری کو بندوں کی خریدوفروخت کرنے پر شرم آنی چاہئے .

آصف علی زرداری نے خریدوفروخت کے ذریعے لوگوں کی عزت کو مٹی میں ملادیاہے . عمران خان نے8نشستوں میں سے 7پرجیت کر وفاقی حکومت کے منہ پرطمانچہ ماراہے . ملک میں سیاسی عدم استحکام سے صرف پاکستان کو نقصان ہورہاہے . ملک اس وقت ڈیفالٹ میں جارہاہے . حکومتی ممبرمفتاح اسماعیل نے خودکہاہے کہ ان کی غلطیوں کے باعث ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے .

پہلے مریم نوازنے ہمیں کہاکہ استعفیٰ دواور اب ہم استعفیٰ دینے جارہے ہیں تون لیگ والے اسمبلیاں بچانے کیلئے بھاگ دوڑکررہے ہیں . وفاقی حکومت کو سات ماہ گزرگئے لیکن ملک میں خوشحالی نہ آسکی . اسحاق ڈارنے کہاتھاکہ وہ ڈالرکی قیمت سورپے پرلائیں گے لیکن سب جھوٹ نکلا . فارن ایکسچینج نہ ہونے کے باعث ہم بائیومشینری تک نہیں خریدپارہے .

گذشتہ سات ماہ کے دوران وفاقی حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیاہے . پاکستان میں جس دن انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوجائے گا ملک میں معاشی استحکام بھی آجائے گا . وفاقی حکومت ہمیں گالیاں دے پھر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے . فضل الرحمن کو بطورپی ڈی ایم سربراہ ایسے شرمناک بیانات دیتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانکناچاہئے اور شرم آنی چاہئے .

. .

متعلقہ خبریں