آئندہ انتخابات میں دیرینہ اور بانی ارکان کو میدان میں اتاریں گے‘ عمران خان کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں دیرینہ اور بانی ارکان کو میدان میں اتارا جائے گا . اے آر وائی نیوز کے مطابق زمان پارک میں پی ٹی آئی لاہور تنظیم اور بانی کارکنان نے عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم پہلے بھی نظریے پر آئے اور اب بھی نظریے پر آگے بڑھنا ہے، اس لیے اپنے دیرینہ کارکنان سے ملاقات کرنا چاہتا تھا کیوں کہ آپ لوگ پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں، آپ کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا، آپ لوگ پارٹی کو متحرک کریں، میں آپ کے رابطے میں ہوں فیڈ بیک لیتا رہوں گا .


معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل پر بھی کام شروع کر دیا ہے، جس کے لیے پارلیمانی بورڈ کو وسطی، جنوبی اور اپر پنجاب میں تقسیم کیا گیا ہے، تینوں بورڈز کے اجلاسوں کی صدارت عمران خان خود کریں گے، بورڈز میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، تینوں ریجنز کے صدور اور سیکرٹریزبھی شامل ہوں گے .
بتایا گیا ہے کہ ان بورڈز کا اجلاس آئندہ ہفتے عمران خان کی قیادت میں زمان پارک میں مرحلہ وار ہوگا جہاں تمام ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف خود کریں گے، اس دوران 2018 کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے ارکان کو ٹکٹوں کی تقسیم میں فوقیت دی جائے گی جب کہ اسمبلی سے باہر موجود پارٹی کے سنیئر رہنماؤں کو بھی ٹکٹس جاری کئے جائیں گے، اس کے علاوہ ٹکٹوں کی تقسیم میں حالیہ احتجاجوں اورمارچ میں متحرک رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی ترجیح دی جائے گی، اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتے عمران خان کی قیادت میں زمان پارک میں ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں