ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے پرسنل وزٹ ویزہ کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کرادیا۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے پرسنل وزٹ ویزے کے حصول کے نئے طریقہ کار کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پرسنل وزٹ ویزے پر اپنے دوستوں یا سعودی احباب سے ملنے کے لیے آنے کی سہولت دی گئی ہے، اس ویزہ پر مملکت کے کسی بھی ریجن یا شہرمیں جانے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ مکہ مکرمہ میں عمرے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کی زیارت کے ساتھ مملکت میں موجود مذہبی اور تاریخی مقامات کی زیارت کے ساتھ ثقافتی پروگراموں میں شرکت بھی اجازت ہوگی۔
اس حوالے سے وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا کہ پرسنل وزٹ ویزا آن لائن حاصل کیا جاسکے گا، اس کے لیے ویزا پلیٹ فارم https://visa.mofa.gov.sa پر تمام طریقہ کار مکمل کیا جائے گا، اس ویزا کے تحت سعودی شہری اپنے احباب کو مملکت آنے اور عمرے کے لیے نجی وزٹ ویزے پر بلا سکتے ہیں، پرسنل وزٹ ویزے کی درخواست ’الزیارۃ‘ دفتر خارجہ کے وزٹ پلیٹ فارم پر دی جائے گی، اس مقصد کے لیے درخواست پلیٹ فارم پر ’خدمت الافراد‘ کے ذریعے دی جا سکے گی، النفاذ الوطنی پلیٹ فارم کے ذریعے اس کا اندراج ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیٹر سے متعلق معلومات نجی وزٹ ویزے کی درخواست کے ذریعے جمع کرانا ہوں گی اوراقرار ناموں کی منظوری دینا ہوگی، اس کے بعد وزٹ ویزے کی درخواست پر کارروائی کی جائے گی، وزٹ ویزے پر آنے والا مہمان ویزا پلیٹ فارم پر ویزے کی درخواست فارم پر کرنے کے بعد میڈیکل انشورنس اور ویزا فیس کی ادائیگی خود کرسکتا ہے، جس کے بعد سعودی سفارتخانے یا قونصلیٹ میں درخواست اور پاسپورٹ جمع کرائے، سفارتخانے یا قونصلیٹ کے رجسٹرڈ ٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کے ذریعے یہ امور سر انجام پائیں گے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ویزا جاری ہونے کے بعد پاسپورٹ وصول کرکے ایئرپورٹ، بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی کسی بھی راستے سے مملکت آنے کی اجازت ہوگی، وزٹ ویزے کی جمع کردہ درخواستوں کے بارے میں استفسارات ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے کیے جاسکتے ہیں، اس مقصد کے لیے’استعلام‘ کا آپشن منتخب کیا جائے۔
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…