لاہور (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ثابت ہو گیا عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی، اب بھی وقت ہے حکمران اور ذمے داران الیکشن کی طرف جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اسمبلی تحلیل کریں گے تو کوئی ممبر بیوقوف نہیں کہ اس کے ساتھ کھڑا نہ ہو، سب اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست ختم اور ن لیگ کی دفن ہو گی، چھڑی بدلی اور وزیر قانون دوبارہ آ گئے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ تیل، بجلی اور گیس کے لیے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کے لیے 2 ارب روپے ہیں، الیکشن کو روکنے کے لیے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑے گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ماؤں بیٹیوں کی تضحیک کی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا میں تیل سستا، پاکستان میں کوئی رعایت نہیں، اب غلطی کی گنجائش نہیں فیصلے کا وقت ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…