عمران کو سیاست سے آؤٹ کرنیوالے رابطے کر رہے ہیں، عمران اسماعیل


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنے کے خواب دیکھنے والے اب گوڈے پکڑنے کے لیے عمران خان سے رابطے کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان کے بعد سے کرپٹ الائنس کی حکومت کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو رعایت نہیں ملے گی۔واضح رہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں میاں اسلم اقبال، محمود الرشید، حماد اظہر، اعجاز چوہدری اور دیگر ارکان شریک ہوئے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

Recent Posts

ہمارے پاس 9 مئی کے ثبوت ہیں، عارف علوی

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 9 مئی کے…

2 hours ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ سپریم کورٹ نے رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں کمیشن کی رپورٹ پر…

2 hours ago

فوج ہماری ہے، ہم اپنے اداروں کو تسلیم کرتے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے،…

2 hours ago

گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130 طیارے چلائے جائیں، امیر مقام

گلگت (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے…

2 hours ago

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے، راجا پرویز اشرف

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر اور صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف نے کہا…

2 hours ago

پاکستان میں حالیہ 24.8 فیصد مہنگائی اگلے سال 12.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago