عید سے قبل طلب بڑھنے پر فضائی کرایوں میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عید سے قبل طلب بڑھنے پر فضائی کرایوں میں ریکارڈ اضافہ، پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز نے فضائی کرایوں میں 114 فیصد تک اضافہ کردیا- تفصیلات کےمطابق جون 2021 میں کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کم سے کم کرایہ7 ہزار روپے تھا اب طلب بڑھنے پر اندرون ملک فضائی کرایوں میں 114 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عید سے قبل فضائی سفر میں اضافہ بھی عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگاپی آئی اے سیمت دیگر نجی ائیر لائنز نے کرائے دگنے سے بھی زیادہ کردئیے کراچی سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ 13 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ ائیر لائنز نے کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ بھی 13 ہزار روپے کردیا،ائیر لائن نے کرائے بڑھا کر کراچی اسلام آباد کا رٹرن کرایابھی 25 ہزار روپے کر دیاائیر لائنز نے کراچی لاہور کا رٹرن کرایہ بھی 25 ہزار روپے کردیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی حکومتی شخصیات اور سیاحوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پی آئی اے گلگت ریجن کی پروازوں کے کرایوں میں کمی کرے۔ جس کے بعد پی آئی اے نے یہ مطالبہ منظور کر لیاتھا ۔ قومی ایئرلائن نے موسم سرما کی چھٹیوں میں عوام کی سہولت کیلئے دیگر شہروں کی طرح شمالی علاقوں کے مسافروں کیلئے بھی رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کیا تھا۔ پی آئی اے نے اسلام آباد تا سکردو اور اسلام اباد تا گلگت خصوصی کم از کم کرایہ 6 ہزار 915 روپے مقرر کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب دوبارہ فضائی سفر کے کرایوں کو پر لگ گئے ہیں-

Recent Posts

دبئی آنے جانے والے مسافروں کیلئے اماراتی ایئر لائن کا اہم اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کیلئے سفری ایپ ڈیٹ جاری کی…

1 min ago

حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگا دی

اسلام آباد: ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور امن و امان کے لیے خطرہ…

2 mins ago

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں کے باعث سری لنکا میں…

11 mins ago

وزیراعلی کے پی کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

18 mins ago

مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی ڈی چوک میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ…

20 mins ago

وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی…

29 mins ago