اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے امریکی سائفر کے معاملے پر سابق وزیر اعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کے حکم پر امریکی سائفر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے لاہور کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔ایف آئی اے کا آفیسر عمران خان کی طلبی کا سمن لے کر لاہور میں واقع ان کی رہائشگاہ زمان پارک پہنچ گیا ہے۔
ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے۔عمران خان کو اس سے قبل 7 نومبر اور شاہ محمود قریشی کو 3 نومبر کو طلب کیا گیا تھا۔
عمران خان وزیر آباد حملہ کیس میں زخمی ہونے کے باعث ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے تھے ۔ایف آئی اے نے دوبارہ طلبی کے لیے سمن جاری کردیے۔ ایف آئی اے نے زمان پارک استقبالیہ پر نوٹس کی تعمیل کروائی۔سابق وزیر اعظم عمران خان کو 6 دسمبر کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…