لندن پراپرٹیز کیس، وسیم اختر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا


کراچی (قدرت روزنامہ)لندن میں ایم کیو ایم کی پراپرٹیز کے حصول کی قانونی جنگ میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے 2015 کا آئین تیار کرنے، سی ای سی کی منظوری اور اسے لندن بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت میں بیان دیا کہ 2015 کا پارٹی آئین بنانے کیلئے مجھے بانی متحدہ نے ہدایت دی تھی، اس وقت میں سی ای سی کا انچارج تھا۔
وسیم اختر نے کہا کہ پارٹی آئین کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے سید سردار احمد کو پیغام دیا۔ انہوں نے ہی 2015 کے آئین کا ڈرافٹ تیار کیا۔یکم مئی 2015 کو پارٹی آئین کا ڈرافٹ بانی متحدہ کو حتمی منظوری کیلئے بھیجا گیا، آئین کے ڈرافٹ کے ساتھ میرا کورنگ لیٹر بھی ای میل کیا گیا، رابطہ کمیٹی پاکستان کے ای میل سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن ای میل کی گئی۔
ایم کیو ایم کے بیرسٹر کے پوچھنے پر وسیم اختر نے کورنگ لیٹر اور پارٹی آئین ڈرافٹ کو تسلیم کیا، کورنگ لیٹر میں کہا گیا کہ سی ای سی کے ارکان نے پارٹی آئین کے ڈرافٹ کو تفصیل سے پڑھا ہے۔وکیل کے مزید سوالات پر وسیم اختر نے اپنا مؤقف تبدیل کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈرافٹ کوریئر کے ذریعے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ بھیجا گیا۔
ایم کیو ایم کے بیرسٹر نے وسیم اختر سے امین الحق کے جمع کروائے گئے ڈرافٹ پر سوال کیے۔ ڈرافٹ میں ہاتھ سے بہت سی تبدیلیاں کی گئیں، ڈرافٹ کے پہلےصفحے اور وسیم اختر کے کورنگ لیٹر میں بھی تبدیلیاں تھیں۔وسیم اختر نے ڈرافٹ اور کورنگ لیٹر سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیٹر پر میرے دستخط نہیں ہیں۔
ایم کیوایم کے بیرسٹر نے وسیم اختر کو دوبارہ بتایا کہ یہ ڈرافٹ اور کورنگ لیٹر امین الحق نے جمع کروایا ہے، وسیم اختر نے پھر لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے یہ ڈرافٹ نہیں دیکھا۔وسیم اختر نے 2015 کے آئین کا رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظور کئے جانے سے انکار کیا۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

17 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

30 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

37 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

47 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago