عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق پارٹی کو ہدایات جاری کردیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق پارٹی کو ہدایات جاری کر دیں . دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی عہدے دار اسٹیبلشمنٹ سےمتعلق بیان بازی نہ کرے .

عمران خان نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا یا اجتماعات میں اسٹیبلشمنٹ کے کسی فردپر تنقید نہ کی جائے .
عمران خان کی جانب سے یہ ہدایت ایسے وقت میں کی گئی جب رواں ہفتے ہی پاک فوج کی کمان میں تبدیلی ہوئی ہے . عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کوعہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد دی . عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور ریاست کے درمیان پچھلے 8 ماہ سے اعتماد کا فقدان ہے .
امید ہے نئی لیڈر شپ ریاست اور قوم میں اعتماد کے فقدان کو ختم کرے گی . عمران خان نے مزید کہا کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے .
. عمران خان نے مزید کہا کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے . عمران خان نے قائداعظم محمد علی جناح کا فرمان بھی شئیر کیا جس میں کہا گیا کہ ’ مت بھولو کہ مسلح افواج لوگوں کی خادم ہیں اور آپ قومی پالیسی نہیں بناتے، یہ فیصلے ہم سویلینز کرتے ہیں اور یہ آپ کا فرض ہے کہ اپنے ذمے لگائے گیے کام کی بجا آوری کریں‘ .
قائداعظم محمد علی جناح کی نصیحت کے ساتھ عمران خان نے نئے آرمی چیف کو مبارکباد دی . پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بیانات سے بھی واضح ہے کہ عمران خان نئے آرمی چیف کے متعلق کوئی متنازع بیانات نہیں دینا چاہتے . پی ٹی آئی رہنماؤں نے نئی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات کی امید کا اظہار کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں