اسلام آباد ایئر پورٹ پر مبینہ رشوت لینے والے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لے لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے اہلکاروں کی رشوت ستانی کی مبینہ ویڈیو میں نظر آنے والے تمام اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی . تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اپنے عملے کی غیر قانونی اقدام میں ملوث ہونے کے بارے میں حقائق جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی .


معاملے میں ملوث تینوں متعلقہ اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد معطل کر دیا گیا . اے این ایف نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ اے این ایف اہلکاروں کی غیر قانونی اقدام میں ملوث ہونے کی ویڈیو کی انتہائی اعلیٰ سطح کی انکوائری کے ذریعے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ حقائق کا پتہ لگا جا سکے .
بیان میں کہا گیا کہ انکوائری کو حتمی شکل دینے ککے لیے متعلقہ حکام کو معطل کر دیا گیا .

. ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پیشہ ورانہ اخلاقیات کے اعلی معیار پر قائم ہے، اس لیے تحقیقات مکمل ہونے تک تمام متعلقہ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے . خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ پر انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اہلکاروں کی جانب سے رشوت مانگنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی . سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اے این ایف اہلکار کو مسافر سے سامان کی چیکنگ کے دوران رقم مانگتے سنا جا سکتا ہے .
ویڈیو میں مسافر سے رشوت طلب کرنے والے اے این ایف اہلکار کے سینے پر نام بھی واضح طور پر نظر آ رہا ہے، اے این ایف اہلکار مسافر سے کہہ رہا ہے کہ سامان زیادہ ہے جس پر مسافر کہتا ہے کہ کچھ کریں جس پر اے این ایف اہلکار مسافر کو قریب بلا کر کہتا ہے کہ کچھ خدمت کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں