دبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
کچھ دنوں قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی طلاق کی خبر دی تھی لیکن دونوں سٹارز میں سے کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ثانیہ مرزا علیحدگی کی خبروں کے درمیان مسلسل سوشل میڈیا پر پوسٹس کر رہی ہیں تاہم ان پوسٹس میں شعیب ملک کی نہ کوئی تصویر ہے اور نہ ہی کوئی تذکرہ جس پر ان کی ہر پوسٹ پر مداحوں کی تشویش مزید بڑھ جاتی ہے۔
جمعرات کو بھی ثانیہ نے اپنے بیٹے ازہان کے ہمراہ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں بیٹے کو سر پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک کی جانب سے اہلیہ ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی تھی لیکن ثانیہ مرزا نے کوئی جواب نہ دیا، تھینک یو کہنا تو دور کی بات، پیغام کو لائیک بھی نہیں کیا جس سے مداحوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا تھا۔
خوراک کی پیداوار اور شہری زندگی کا آغاز وسط ایشیاءمیں مسیح سے 7 اور 8 ہزار سال قبل کے درمیانی عرصے میں ہوا
یاد رہے کہ دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ذاتی آمدن ٹیکس کو…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرکاری ملازمین اور تاجروں کو غیر ضروری ہراسگی سے بچانے کیلئے ایس او…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’روڈ ٹو مکہ پروفجیکٹ‘ کے تحت سعودی حکام 16 ہزار سے زائد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ موسمیاتی سمری کے مطابق…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناروے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2022 کے پرائیڈ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی…