“الیکشن سے پہلے عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیں” آصف زرداری نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیں ، صدر مملکت کے مواخذے کا کہنا قبل از وقت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا کے پی کے تھوڑے دوست گمراہ ہیں ، انہیں واپس لانا ہے۔ اب ایک نئی بات، نئی ہوا اور نئی سوچ چلے گی، عمران خان جو کرنے جارہے تھے اللہ کے فضل سے ہم نے روک دیا، اگر عمران خان غلط فیصلہ کرتے تو قوم کے لیے زیادہ مشکل ہوجاتی۔آصف زرداری نے کہا کہ آرمی چیف کی تبدیلی میں ان کا کوئی کردار نہیں، وزیراعظم کی شرافت تھی کہ انہوں نے بلا کر پوچھا، انہیں کہہ دیا آپ کے اتحادی ہیں ، آپ کو اختیار دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سازشی بیانیہ اور پرچہ لہرانا ، یہ ساری غیر سنجیدہ باتیں ہیں، زندگی بھر کیلئے کیوں امریکیوں کی بیڈ بُک میں آنا چاہتے ہو؟ اور بیڈ بُک میں خود جانا ہے تو جاؤ ، پاکستان کو کیوں لے جانا چاہتے ہو؟ ہم کسی کی بیڈ بک میں نہیں جانا چاہتے، تمام ملکوں سے برابر کی سطح پر ڈیل چاہتے ہیں۔

Recent Posts

حامد میر کو جان لیوا دھمکیاں مظلوموں کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل اکاﺅنٹ پر…

10 mins ago

بلوچستان میں سرحدی تجارت کو قانونی شکل دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جام کمال خان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی…

20 mins ago

جامعہ تربت میں آرٹس کرافٹ، کیلیگرافی اور ماحولیاتی تعلیم پر مبنی نمائش کا انعقاد

تربت(قدرت روزنامہ)جامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام ملٹی پرپز ہال میں آرٹس کرافٹ، کیلیگرافی…

25 mins ago

فیصل آباد، 2 بیویوں اور4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص کا ’’سوسائیڈ نوٹ‘‘ مل گیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص سے متعلق…

44 mins ago

سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے ، سوناکشی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سوناکشی نے کہا کہ سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے…

48 mins ago

صدر زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر ٹیکس…

1 hour ago