ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں . سوشل میڈیا پر اداکار کی تصاویر وائرل ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد حرام میں احرام کی حالت میں موجود ہیں .
اداکار سعودی عرب میں اپنی نئی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کیلئے پہلے سے ہی موجود تھے . شاہ رخ خان کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ فنکار کو احرام کی حالت میں دیکھ محبت اور پیار کا اظہار کیا ہے . ایک سعودی صحافی سعود حافظ نے بھی شاہ رخ خان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ہے .
. .