اقراء عزیز کس پاکستانی اداکارہ سے بے حد متاثر ہیں؟


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ عائزہ خان اُن کی آئیڈیل ہیں۔اداکارہ اقراء عزیز نے حال میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ عائزہ خان کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا ہے۔
اقراء عزیز کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی فنکارہ عائزہ خان ایک کامل خاتون ہیں جو اپنی ذاتی زندگی سمیت پیشہ ورانہ معاملات بھی انتہائی متوازن انداز میں چلا رہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ جب میں عائزہ کی طرف دیکھتی ہوں، جس طرح سے وہ اپنے کیریئر کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی کا خیال رکھتی ہیں اور اسکرین پر بھی سب سے کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔
میں سوچتی ہوں کہ میرا ابھی ایک بچہ ہوا ہے لیکن عائزہ خان کے دو بچے ہیں اور وہ اب بھی ہمارے ملک میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی اداکاراؤں میں سرِفہرست ہیں۔
اقراء عزیز کا مزید کہنا تھا کہ میں نے عائزہ خان کے کام سے متعلق بہت سی باتیں سُن رکھی ہیں، وہ جس طرح سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب ہیں یہ سب بہت حیرت انگیز ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

18 mins ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

24 mins ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

53 mins ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

1 hour ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

1 hour ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

2 hours ago