انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں لڑکے کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ ۔۔۔۔ تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ٹن میں واقع عالم اسلام کی عظیم درسگاہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں لڑکے کے ساتھ مبینہ بدفعلی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، ایڈیشنل سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں واقعے کی ذمہ داری جامعہ کے شعبہ سکیورٹی کے سربراہ اور سکیورٹی عملے پرعائد کی گئی ہے . نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں ڈائریکٹر ایڈمن اور سکیورٹی ہیڈ کو تبدیل کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے .

آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے رپورٹ میں اہم سفارشات کرتے ہوئے کہا گیا کہ یونیورسٹی میں ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے ون فائیو ہیلپ لائن قائم کی جائے، یونیورسٹی ہاسٹلز میں قیام پذیر طالب علموں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو فراہم کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ کو ہاسٹلز کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دی جائے . . .

متعلقہ خبریں