کاجول نے بیٹی پر ہونیوالی ٹرولنگ پر کیا کہا؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن کا فی الحال بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ اکثر ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
حال ہی میں نیسا نے سوشل میڈیا پر روایتی لباس پہنے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جوکہ ان کے فالوورز کی جانب سے بہت پسند کی گئی لیکن کچھ صارفین نے اس تصویر پر کافی نامناسب تبصرے بھی کیے۔کاجول نے ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنی بیٹی پر ہونے والی اس ٹرولنگ پر غصّہ کرنے کے بجائے بہت دلچسپ تبصرہ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ’اگر آپ کو ٹرول کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ لوگ آپ کو نوٹس کرتے ہیں‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’اگر آپ کو ٹرول کیا جاتا ہے تو آپ مشہور ہوجاتے ہیں‘۔کاجول نے ہنستے ہوئے کہا کہ’مجھےتو ایسا لگتا ہے کہ آپ اس وقت تک مشہور نہیں ہوتے جب تک آپ کو ٹرول نہ کیا جائے‘۔
اُنہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بیوقوف ہوں اگر میں یہ کہوں گی کہ ٹرولنگ کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوتا‘۔اُنہوں نے کہا کہ’سوشل میڈیا ٹرولنگ کو صرف ایک خاص سطح تک آپ سنجیدگی سے لے سکتے ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نیسا کو یہ سمجھاتی ہوں کہ دیکھو اگر کچھ لوگ تم پر تنقید کررہے ہیں تو ہزاروں لوگ تمہاری تعریف بھی کرتے ہیں اور تمہاری حوصلہ افزائی کرتے ہیں‘۔
کاجول نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئےکہا کہ ’سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ خود کو آئینے میں کیسےدیکھتے ہیں؟‘اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ’تو کس کی رائے اہمیت رکھتی ہے؟ ظاہر ہے میرے لیے آپ کی نہیں بلکہ میری اپنی ہی رائے اہمیت رکھتی ہے‘۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

4 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

10 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

13 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago