کے پی اور پنجاب کے ایم پی ایز نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دیدیا، فواد چوہدری

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کے پی اور پنجاب کے ایم پی ایز نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دے دیا ہے اور حتمی تاریخ کا اعلان عمران خان ہی کریں گے۔لاہور میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے پی ٹی آئی کے تمام ممبران نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے، ہمارے وزرا نے تسلیم کیا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے، اسی طرح خیبر پختون خوا کی قیادت کی بھی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں کے پی کی لیڈر شپ نے بھی یہی بات کہی ہے تاہم کے پی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کل عمران خان سے ملاقات کرے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کا اختیار دے دیا ہے، اسمبلیاں کب توڑنی ہیں؟ اس تاریخ کا حتمی اعلان عمران خان کریں گے، یہ دونوں کے درمیان اعتماد کا مظہر ہے، ق لیگ نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیا ہے اور اب اختیارات دیے ہیں اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے جس میں مطالبات بالکل واضح ہیں، سیاسی عدم استحکام کے سبب پاکستان کی اس وقت معاشی صورتحال خراب ہے سب لوگ سیاسی استحکام چاہتے ہیں، حکومت الیکشن کرانا نہیں چاہتی اور سیاسی عدم استحکام بڑھتا جارہا ہے تو اس میں عوام کا کیا قصور ہے؟ دنیا پاکستان سے متعلق الجھن کا شکار ہے کہ اگر کوئی معاہدہ کریں تو 15 دن بعد حکومت ہوگی کہ نہیں؟
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا حل سوائے انتخابات کے کوئی اور نہیں اگر حکومت الیکشن نہیں کرانا چاہتی تو اس کے پاس ملک کو بہتر کرنے کا کوئی فریم ورک ہونا چاہیے، حکومت جلد انتخابات کا اعلان کرے اور ایک الیکٹورل فریم ورک پر ہم آگے بڑھیں بصورت دیگر حکومت نہیں چل سکے گی، اگر آپ اپنی 34 فیصد نشستوں پر الیکشن کرانا نہیں چاہتے تو آپ کی مرضی لیکن ہم اپنی 66 فیصد نشستوں پر انتخابات کرائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے پاس پنجاب اور کے پی کو دینے کے لیے پیسے ہی نہیں ہیں اور وفاق پر اربوں روپے واجب الادا ہیں، وفاقی حکومت کے پاس تو محکمہ دفاع کو دینے کے لیے بھی پیسے نہیں یہ بڑی خراب صورتحال ہے، اگر آپ الیکشن نہیں کراتے تو ہم تو اپنی نشستوں پر الیکشن کرالیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنا کوئی سنجیدہ آدمی نہیں، بہت ساری باتوں پر ان کی قیادت انہیں اعتماد میں نہیں لیتی، مذاکرات کی قبولیت کی دعوت اگر آئے گی تو وزیراعظم کی جانب سے آئے گی۔
کے پی ارکان اسمبلی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی
قبل ازیں کے پی اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی قیادت کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرویز خٹک، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، شہرام ترکئی، عاطف خان، تیمور جھگڑا شریک ہوئے۔
اجلاس میں کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت نے عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کے تعین کا اختیار عمران خان کو دے دیا۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

12 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

24 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

33 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

35 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

38 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

40 mins ago