لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کردی اور کہا ہے کہ حکومت عام انتخابات کی تاریخ دے ورنہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ (ق) لیگ مکمل طور پر ہمارے ساتھ کھڑی ہے جو ہمیں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا یقین دلاچکی ہے، جیسے ہی میں کہوں گا پرویز الہیٰ اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے نتیجے میں ملک بھر میں 66 فیصد نشستوں پر انتخابات ہوں گے، آپ چاہتے کہ ملک کے 66 فیصد حصے میں الیکشن ہوں اور آپ وفاق میں بیٹھے رہیں؟ انہیں ڈر ہے کہ جیسے ہی الیکشن ہوگا انہیں پٹ جانا ہے، ان کا پلان ہے کہ کسی طرح مجھے نااہل کریں اور جیل میں ڈالیں، انہوں نے نیب سے اپنے سارے کیسز ختم کر دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی حالت خراب ہے، اگر ہم ڈیفالٹ کرگئے تو پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، سات ماہ میں انہوں نے ملک کے ساتھ جو کیا کوئی دشمن بھی نہ کرے، 17 سال میں ہماری گروتھ سب سے زیادہ تھی لیکن اب ملک کا برا حال ہے۔
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…
میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…