عمران خان نے اہم رکن قومی اسمبلی کی پارٹی رکنیت ختم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان نے اہم رکن قومی اسمبلی کی پارٹی رکنیت ختم کر دی . تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے .

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات سندھ ارسلان تاج نے ٹویٹر پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے والے سے بتایا . ارسلان تاج نے بتایا کہ عبدالشکور شاد کی رکنیت پارٹی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ختم کی گئی .

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لیاری سے پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی .

. .

متعلقہ خبریں