لاہور (قدرت روزنامہ) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ زندگی پانی کا بلبلہ ہے اس لئے ہمیں اپنی آخرت کیلئے بھی سوچ بچار کرنی چاہیے، کمزور رشتہ دار وں اور غریبوںکا حق مارنا اوران کی جائیدادوں پر قبضے کرنا کوئی قابل فخر کام نہیں بلکہ اس کا حساب دینا پڑے گا اور میرے رب کی گرفت بہت سخت ہے ۔ ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ زندگی بہت عارضی ہے
اس لئے میں نے کبھی بھی بہت طویل منصوبہ بندی نہیں کی ، زندگی گزارنے کیلئے جتنا ضروری ہوتا ہے اتنی سوچ بچار کرتا ہوں اور رب کی ذات ہمارے حق میں بہتر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بااثر لوگ کمزورطبقات پر ظلم کرکے بڑے فخر سے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں لیکن ایسے لوگ رب کریم کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، غریب کی بد دعا بغیر کسی رکاوٹ کے ساتویں آسمان تک پہنچتی ہے اور میرا رب کمزور کی دعا کو سنتاہے اس لئے ظالموںکو اس کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے اور توبہ کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ بہت سے لوگ اپنے یتیم رشتہ داروں کی جائیدادیں ہتھیا لیتے ہیں ایسے لوگوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ زندگی ختم ہو جائے گی پھر ان کے بچوں نے ان جائیدادوں پر براجمان ہونا ہے اور تمہیں یاد بھی نہیں کرنا اس لئے اس طرح کا ظلم نہ کرو جس کا تمہیں حساب دینا پڑے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آزادامیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا پابند…
کراچی (قدرت روزنامہ) زندگی گلزار ہے جیسے شاندار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…