الیکشن کمیشن سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرلی . اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کی جانب توشہ خانہ ریفرنس میں عمران کو نااہل کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی .

پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور سابق وزیراعظم کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی . عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی .

. .

متعلقہ خبریں