میں ہمیشہ خزانے کی تلاش میں رہتی تھی ۔۔۔52سالہ خاتون کوشیشے کی بوتل میں کیامل گیا؟

(قدرت روزنامہ)دنیابھرمیں ویسے تومنفرد اورانوکھے قسم کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن کے بارے میں جان کریقین کرنامشکل ہوجاتاہے اب ایک اورحیرت انگیز واقعہ پیش آیاہے جس سے متعلق جان کرآپ بھی حیرانگی کااظہارکریں گے کیونکہ ایسااکثرفلموں اورڈراموں میں ہی پیش آتاہے . شیشے کی بوتل میں بند ایک پیغام 10ماہ میں سمندر میں تین ہزارمیل کاسفر طے کرتے ہوئے کینیڈا سے جنوبی ویلز پہنچ گیا .

ویلز کے علاقے بریناسے تعلق رکھنے والی 52سالہ امانڈاٹڈمرش ساحل سمندر پراپنے پالتوکتوں کے ساتھ چہل قدمی کررہی تھیں جب ان کویہ بوتل ملی . خاتون نے کہاکہ وہ بوتل کے ملنے پرکافی پرجوش ہیں . اس سے قبل وہ اپنے اہل خانہ سے اکثرمذاق میں کہاکرتی تھیں کہ وہ ہمیشہ خزانے کی تلاش میں رہتی ہیں . پیغام میں درج تھاکہ یہ بوتل ماہی گیر کشتی آرکٹک ایگل سے برفانی کیکڑوں کی ماہی گیری کرتے ہوئے کینیڈا میں نیو فائونڈلینڈ کے گرینڈ بینک سے پھینکی گئی ہے . ایسالگتاہے یہ پیغام کینیڈا کے جان گراہم نامی برفانی کیکڑوں کے ماہی گیر کاہے خاتون نےاپنے پیغام میں اپناای میل بھی رابطے کے لیے لکھاہے . . .

متعلقہ خبریں