اپنی لیک ویڈیوز آگے بھیجنے والوں کو خانہ کعبہ جاکر بددعائیں دیں،رابی پیرزادہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیر زادہ نے اپنے ساتھ ماضی میں پیش آئے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لوگوں کی باتیں سن کر دل کرتا تھا کہ سب کو گولی مار دوں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک
انٹرویو میں میزبان نادر علی
کے سوال کا جواب دیتے ہوئے

رابی پیرزادہ نے میزبان کو ماضی میں ان کے ساتھ ہوئے اسکینڈل کو ’اسکینڈل‘ کہنے سے روکتے انہیں ایک حادثہ قرار دیا۔اپنے ماضی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں نے بچپن سے کبھی کسی کی بات نہیں مانی، میں ایک باغی شخصیت کی مالک تھی، جو کچھ ہوا اس کا تعلق میرے خاندان سے ہے اور میرے خاندان میں بھی اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا کیونکہ سب جانتے تھے کہ جو ہوا وہ میرے خاندان کی وجہ سے ہوا۔رابی پیرزادہ کا کہنا تھا جو کچھ میرے ساتھ ہوا میں اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو کچھ بھی وہ فیملی میں سب جانتے ہیں لیکن فیملی سے باہر میرے ساتھ جو لوگوں نے کیا میں بیان نہیں کر سکتی، اس وقت میرا دل کرتا تھا میں سب کو گولی ماردوں، میں نے خانہ کعبہ جاکر ان لوگوں کو بہت بددعائیں دی جنہوں نے میری ویڈیوز آگے بڑھائیں اور میرا تماشا بنایا۔سابق گلوکارہ نے دوران گفتگو بتایا کہ میری ایک دوست کے بھائی نے بھی میری ویڈیوز آگے اپنے دوستوں میں فارورڈ کی لیکن وہ پھر ایک موٹر سائیکل حادثے میں مارا گیا اس کے بعد بھی لوگ ان ویڈیوز کو آگے بڑھاتے رہے یہاں تو لوگوں نے تو عامر لیاقت کو مار دیا، میں تو ایک لڑکی تھی میں نے اس وقت اللہ سے کہا تھا تُو تو مجھے جانتا ہے۔سابق گلوکارہ نے مزید کہا کہ مجھے ہنسی آ رہی تھی کیونکہ لوگ کہہ رہے تھے میرے بوائے فرینڈ نے میری ویڈیوز لیک کیں لیکن وہ بوائے فرینڈ آج تک سامنے نہ آسکا۔

Recent Posts

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

7 mins ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

14 mins ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

42 mins ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

47 mins ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

54 mins ago

ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری

  دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل…

57 mins ago