ہم نے نوکری چھوڑ کربریانی کاٹھیلہ لگالیااورآج ہم لاکھوں کمارہے ہیں

(قدرت روزنامہ)میاں بیوی جب ایک دوسرے کی مشکلات کوسمجھنے اور ایک دوسرے کا مشکل حالات میں ساتھ دینے والے ہوںتو وہ طوفان کا بھی مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ایک جانب معاشرے کی یہ تصویر ظاہر کی جاتی ہے کہ جب شوہر پر مشکل وقت آتا ہے تو بیوی یا تو اپنے میکے چلی جاتی ہے یا پھر
علیحدگی کا مطالبہ کردیتی ہے۔ لیکن دوسری جانب متعدد جوڑے ایسے موجود ہیں جو مشکل وقت میں کبھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑتے بلکہ پیچیدہ حالات کامل کر سامنا کرتے ہیں۔ آج ہم 2 میاں بیوی کی کہانی سنانے جا رہے ہیں جن پر معاشی طور پر جب مشکل وقت آیا تو انہوں نے بریانی کا اسٹال لگالیا اور مالی طور پر مستحکم ہوئے۔1- پاکستانی میاں بیوی لاہور سے تعلق رکھنے والی سائیکالو جوسٹ خاتون جنہوں نے اپنی شادی کے بعد نوکری چھوڑ کر اپنے میاں کے ساتھ بریانی بیچنا شروع کی۔ خاتون کا نام جنت عبداللہ ہے جبکہ ان کے شوہر کا نام محمد عبداللہ ڈوگر ہے۔ دونوں کی شادی ارینج ہوئی تھی۔دونوں میاں بیوی نے شادی کے بعد اپنی نوکریاں چھوڑ کر بزنس کا آغاز کیا۔ گزشتہ برس 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے مذکورہ جوڑے نے اپنی کہانی بیان کی۔محمد عبداللہ ڈوگر نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے میرا کاروبار نقصان سے دو چار ہوگیا تھا جس کے باعث بزنس بالکل ختم ہوگیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ میری اہلیہ نے مجھے مشورہ دیا کہ نیا کاروبار شروع کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ نے مجھے حوصلہ دیا اور ہم دونوں کے مشترکہ کاروبار کا آغاز کیا اور فوڈ کارڈ پر ہم نے لاہور بریانی بیچنا شروع کی۔ عبداللہ ڈوگر کا کہنا تھا کہ آج ماشا اللہ سے 12 فوڈ کارڈز ہمارے، لاہور میں کام کررہے ہیں محمد عبداللہ ڈوگر اور سائیکالوجوسٹ جنت نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کو ہر طرح سے سپورٹ کیا ۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں ، ڈیزائنگ میں۔ جنت نےبتایا کہ شوہر کو بیوی کی سپورٹ بہت سارے لوگوں کی سپورٹ سے بہتر ہوتی ہے۔2- بھارتی میاں بیوی ۔بھارت سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کی کہانی بھی کچھ ایسی ہے۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کا کاروبار اور نوکری پیشہ ور افراد کے لیے مشکل کھڑی کردی تھی۔ یہ سلسلہ تاحال کئی ملکوں میں جاری ہے اورلوگ نوکریوں سے محروم ہورہے ہیں۔بھارت سے تعلق رکھنے والے روہت سردانہ بھی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث اپنی نوکری سے محروم ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ بریانی بیچنے کا کاروبار شروع کیا، روہت پہلے دہلی میں کاسمیٹکس کمیٹی میں ملازمت کرتے تھے۔ رویت کی اہلیہ رجنی نے دیکھا کہ ان کے شوہر کی نوکری چلی گئی تو انہوں نے اپنے شوہر کوفوڈ آئٹم بیچنے کا کاروبار شروع کرنے کو کہا جوڑے کی بیٹی بریانی کی بہت شوقین تھی جس کی وجہ سے رجنی نے بریانی بنا کر سیل کرنے کا آغاز کیا۔سوشل میڈیا پر ان دونوں میاں بیوی کی اسٹوری بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی اور صارفین نے ان کے مشترکہ اقدام کو بھرپور سراہا تھا مذکورہ جوڑا اپنی کار میں ہی بریانی فروخت کرتاہے۔

Recent Posts

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

3 mins ago

مخصوص نشستیں ؛ الیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن…

5 mins ago

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی، رشتہ ختم ہونے کی وجہ کیا بنی؟

دبئی(قدرت روزنامہ) تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک…

9 mins ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے…

12 mins ago

مولانا طارق جمیل کی بال لگواتے ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوالیے جس…

16 mins ago

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

20 mins ago