بیوی پڑھ رہی تھی اس لیے 2سال کے بیٹے کے ساتھ پاکستان گھومنے چلاگیا۔۔

(قدرت روزنامہ)باپ اپنے بچوں سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں، چاہے وہ اس کا اظہار کریں یا نہ کریں، لیکن اس محبت کا کوئی مول نہیں۔ بالکل ایسے ہی ایک باپ بیٹے کی کہانی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جو اپنے 2 سال کے بیٹے کے ساتھ پاکستان گھومنے نکل گیا کیونکہ بیوی کے
امتحان ہو رہے تھے، وہ ساتھ نہیں جاسکتی تھی،لہٰذا وہ اپنے بیٹے کو ہی ساتھ لے گئے۔احسن فاروقی فیس بک گروپ دی ٹریول ڈائری میں اپنے بیٹے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ: میری بیوی کے امتحان ہو رہے تھے اور ہم ساتھ گھومنے نہیں جاسکتے تھے تو میں نے اپنے 23 ماہ کے بچے کے ساتھ گھومنے کا سوچا اور ایک مکمل ٹرپ پلان کیا جس میں ہم دونوں باپ بیٹے کراچی سے اسلام آباد، مظفرآباد شاردہ ا اور بھربان گئے۔ اس سے پہلے میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ اتنا سکون اور اتنا اچھا وقت نہیں گزرا تھا جتنا ان 4 دنوں میں گزارا ۔ میرا بیٹا کبھی کراچی سے باہر نہیں گیا تھا، لیکن اس مرتبہ میں اس کو اپنے ساتھ لے کر گیا، میں نے بھی بیٹے کے ساتھ خوبصورت اور دلکش مناظر کو انجوائے کیا اور بیٹے نے بھی، کوئی ایک لمحہ ایسا نہیں آیا جبکہ میں نے سوچا ہو کہ میں نے اس کے ساتھ آنے کا فیصلہ صحیح لیا یا بالکل غلط کیونکہ ہم دونوں بہت خوش تھے وہ بھی مزے سے پہاڑوں اور آبشاروں کو دیکھ کر انجوائے کر رہا تھا۔ ابلے ہوئے انڈے سے لے کر فروزن کھانے پینے کی چیزوں تک سب کچھ اس کے لئے میں نے خود بنائے اور اپنے ساتھ اس کے استعمال کی کئی چیزیں بھی رکھ لیں، زندگی کے سب سے خوبصورت اور حسین لمحات تھے یہ 4 دن جن کو میں نے اپنے بچے کے ساتھ خوشیوں سے گزارے۔ “ان کی یہ کہانی خوب وائرل ہو رہی ہے اور ہر طرف لوگ یہ کمنٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ یہ پاکستانی باپ ہیں؟ کہاں پائے جاتے ہیں ایسے لوگ چونکہ عموما ًہم دیکھتے ہیں کہ بچوں کو ان کی ماں ہی سنبھالتی ہے، البتہ احسن فاروقی کا یہ قدم قابل تعریف ہے۔احسن فاروقی ایک نجی بینک کے ریلیشن شپ منیجر اور سابقہ ٹرینر ہیں ان کی بیگم کا نام حنا فاروقی جبکہ بیٹے کا نام شدیس فاروقی ہے۔ واضح رہے ان کی شادی 3 نومبر 2013 کو ہوئی تھی۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

13 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

23 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

36 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

42 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

45 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

3 hours ago