میراشوہرہے بچہ تھوڑی!یہ میری ذمہ داری نہیں ہے کہ میں اپنے شوہر اوران کی چیزوں کی دیکھ بھال کروں ۔

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل نادیہ حسین اکثرہی خبروں میں رہتی ہیں نادیہ حسین سوشل میڈیاپرکافی متحرک رہتی ہیں اوراپنے انسٹاگرام اکائونٹ پرمیک اپ ٹیوٹوریلز بھی اپنے مداحوں کوسکھاتی نظرآتی ہیں . فیشن ڈیزائنر نادیہ حسین اکثرانٹرویوز میں بھی اپنے متعلق کئی ساری دلچسپ باتیں کرتی نظرآتی رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق ایک انٹرویو میں بات کی جوان کے مداح نہیں جانتے تھے .

نادیہ حسین نے شادی شدہ زندگی اوراپنی ذمہ داریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ میری ذمہ داری نہیں ہے کہ میں اپنے شوہر اوران کی چیزوں کی دیکھ بھال کروں . وہ میرابچہ نہیں ہے جس کی مجھے ہروقت دیکھ بھال کرنی پڑے بلکہ وہ میرے لائف ٹارٹنر ہیں . انہو ںنے کہاکہ یہ توقع رکھناکہ جس عورت سے تم شادی کروگے وہ ہرطرح سے آپ کی خدمت کرے گی اورآپ کے تمام کاموں کی ذمہ داری لے گی تویہ بالکل غلط ہے . نادیہ نے کہاکہ عورت کوطلاق کاحق ہوناچاہیے . میرے سسر نے میری والدہ کونکاح کے کاغذات میں دفعہ 18کے بارے میں بتایاتھاجس میں لڑکی کوطلاق کاحق ہوتاہے یہ عام طورپر کاغذات میں عبورکیاجاتاہے لیکن میرے سسرنے اس حصےکوختم کرنایقینی بنایاہے . نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان نے اپنی فیملی کاتعارف کرواتے ہوئے کہاکہ ہمارے خاندان میں خواتین کام کرتی ہیں . انہوں نے بتایاکہ میری والدہ ڈاکٹرہیں اورمیری بہن امریکہ میں بینکرہیں . . .

متعلقہ خبریں