پی ایس ایل 7۔۔ شاہد افریدی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے ساپق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے . اس ضمن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فین شاہد آفریدی کو اپنی ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں .

انکا کہنا تھا کہ پرامید ہوں کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ کا حصہ ہوں گے . انہوں نے مزید کہا کہ آفریدی نے ان فٹ ہونے کے باوجود کے پی ایل میں اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوایا ہے . یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 5 اور 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی . . .

متعلقہ خبریں