جنید صفدر کانکاح ،مریم نواز نے والدکے لیے کیاکہا؟

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لندن میں بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں عدم موجودگی میں والد سابق وزیراعظم نواز شریف کے کردارکوسراہاہے . انہیں ایک صارف نے ٹوئٹرپرٹیگ کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کی غیرموجودگی میں نواز شریف آپ کافرض نبھارہے ہیں .

ٹوئٹ میں ساتھ ایک مختصرویڈیوبھی شیئرکی گئی جس میں نواز شریف کوجنید صفدر کے آس پاس بیٹھے دیکھاجاسکتاہے . جواب میں مریم نواز نے لکھاکہ انہوں نے ہمیشہ اپنے تمام فرائض تمام رشتے احسن طریقے سے نبھائے ہیں . واضح رہے کہ اتوارکے روز مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر کانکاح سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوا . نکاح کی تصاویر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹراکائونٹ کی زینت بنائیں . شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈ میں بھی تقریب کااہتمام کیاگیا . مریم نواز انکی بیٹی مہرالنساء ،شہبا زشریف ،حمزہ شہباز اوردوسرے شرکاءنے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی . . .

متعلقہ خبریں