یونیورسٹی آف میانوالی کے وی سی نے ملازم کی تذلیل کی انتہا کر دی


لاہور (قدرت روزنامہ) یونیورسٹی آف میانوالی کے وائس چانسلر نے انسانیت کی تذلیل کر دی . عملے اور طلبہ کے سامنے ملازم کی گردن گندگی پر رگڑوا دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے .

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونیورسٹی آف میانوالی کے وائس چانسلر نے معمولی غلطی پر ادنی ملازم کے ساتھ نازیبا سلوک کرتے ہوئے سب کے سامنے تذلیل کی،اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ اور عملہ بھی موجود تھا .
وائس چانسلر نے غلطی پر صفائی کرنے والے ملزم کی گردن گندگی پر رگڑنے کو کہا .
اس دوران وائس چانسلر ملازم کو برا بھلا بھی کہتا رہا . وائس چانسلر کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ یہ کون ہے اسے کس نے رکھا ہے . وائس چانسلر کو ملازم کو نوکری سے نکالنے کے احکامات دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جو دیگر ملازمین کو کہتے ہیں کہ اسے کیمپس سے باہر چھوڑ کر آو .
. سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آئی تو صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا . سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ وائس چانسلر کو یونیورسٹی کے ملازم کی تذلیل کرنے پر معافی مانگنی چاہئیے . ایک صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف میانوالی ڈاکٹر اسلام اللّٰہ خان جو کہ آئے روز کسی نہ کسی سٹوڈنٹ یا ملازمین کو گالیاں دیتے ہیں، نہ کسی کی عزت نفس کا خیال کرتے ہیں اور جب ان کا دل چاہے گالیاں نکالتے ہیں .
سینئر صحافی عامر متین نے وائس چانسلر کے اقدام کو شرمناک قرار دیا .
. سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے حکومت سے بھی وائس چانسلر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں