فلسطینیوں کی نسل کشی کا پردہ چاک کرتی تہلکہ خیز فلم ریلیز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے فلسطینی عوام کی نسل کشی اور بے دخلی پر مبنی فلم ’فرحۃ‘ ریلیز کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور فلم بین حلقوں میں اسے بہت سراہا جا رہا ہے، فلم کو 1948 کے نکبہ واقعے پر فلمایا گیا ہے جب شدت پسند یہودیوں نے ساڑھے 7 لاکھ فلسطینیوں کو اُن کے گھروں سے بے دخل یا قتل کر کے 78 فیصد فلسطینی زمین پر قبضہ کر لیا تھا۔
فلم ’فرحۃ‘ کی کہانی ایک 14 سال کی فلسطینی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گھر کے تہہ خانے میں پناہ لے کر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم دیکھتی ہے۔حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم کو ریلیز نہ کرنے کیلئے اسرائیلی حکومت کی جانب سے سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کو شدید دباؤ اور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن دباؤ کے باوجود نیٹ فلکس نے فلم کو عوام کیلئے ریلیز کر دیا۔
فلمی شائقین کی جانب سے اسے خوب سراہا جارہا ہے جبکہ ڈیرِن سلام کی یہ فلم اُردن کی جانب سے آسکرز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کیلئے بھی منتخب ہو چکی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

3 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

4 hours ago