اُروشی روٹیلا نے ریشبھ پنت کے معاملے پر خاموشی توڑ کر سب کچھ واضح کردیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ و رقاصہ اُروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلق جوڑنے کے معاملے پر اب مکمل طور پر خاموشی توڑ دی اور سب کچھ واضح کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے اُروشی روٹیلا کے مبینہ طور پر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی خبریں سامنے آرہی تھیں جس پر کئی مرتبہ دونوں شخصیات نے گول مول بات بھی کی۔
بھارتی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اُروشی روٹیلا نے اس سارے معاملے پر اپنی خاموشی توڑ کر واضح کردیا کہ آر پی (RP) میرا ساتھی اداکار ہے جس کا نام رام پوتھینینی ہے۔اُروشی روٹیلا نے کہا کہ میں جانتی نہیں تھی کہ ریشبھ پنت کو بھی آر پی (RP) کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کہا گیا اس میں آدھی چیزیں بھی سچ نہیں تھیں، لوگ بس چیزوں کو تصور کرتے ہیں اور اس کے بارے میں لکھ دیتے ہیں۔
بالی ووڈ کی 28 سالہ اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ ایسی افواہوں پر یقین رکھتے ہیں، میں کہوں گی کہ انہیں تھوڑا سا چیزوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔اُروشی روٹیلا نے کہا کہ جب آپ نے کچھ دیکھا ہی نہیں تو اگر کوئی اس معاملے میں کچھ کہہ رہا ہے تو آپ کیسے اس پر یقین کرسکتے ہیں؟۔
ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ چیز بہت پریشان کرتی ہے جب لوگ موازنہ کرتے ہیں کہ کرکٹرز کی اداکاروں سے زیادہ عزت ہوتی ہے اور کرکٹرز اداکاروں سے زیادہ پیسا کماتے ہیں۔اُروشی روٹیلانے کہا کہ میں جانتی ہوں کرکٹرز ملک کے لیے کھیلتے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ ان سے محبت اور عزت کرتے ہیں لیکن اداکاروں نے بھی بہت کچھ کیا ہے۔
اُروشی روٹیلا نے مزید کہا کہ اداکاروں نے بھی ملک کی نمائندگی کی، خود بھی کئی مرتبہ ایسا کرچکی ہوں اس لیے مجھے یہ احمقانہ موازنہ پسند نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اُس ویڈیو سے متعلق بھی بات کی جس میں کئی لوگ اُروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کا نام لے رہے تھے۔
اُروشی روٹیلانے کہا کہ جو کوئی بھی آپ کے ملک کی نمائندگی کرے اس کی عزت کرنی چاہیے، لوگ ان شخصیات کے ساتھ ایک چیز کی طرح کا سلوک نہیں کرسکتے، ان کے ساتھ گلی محلے کے لوگوں کی طرح سلوک نہیں کرسکتے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ایسی ویڈیوز کو ذاتی زندگی مں گھسنے کی کوشش سمجھتی ہوں اور اسے بالکل بھی پسند نہیں کرتی۔واضح رہے کہ اُروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے حوالے سے انٹرنیٹ پر میمز بھی بنائی گئی تھیں۔

Recent Posts

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

9 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

11 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

25 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago