لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ باہر سے آتے ہیں، ملک کو لوٹتے ہیں اور باہر چلے جاتے ہیں، آپ عوام میں بیٹھ کر کھانا نہیں کھا سکتے، الیکشن کیا لڑیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی 75 فیصد آبادی کہہ رہی ہے کہ الیکشن کروائے جائیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ سے ملک نہیں چل رہا، دونوں وزیر خزانہ آپس میں لڑ رہے ہیں، عمران خان نے صحیح کہا کہ دونوں وزیر خزانہ سچ بول رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ تھوڑی دیر بعد سندھ کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہے، ہمارے فیصلے ہو چکے ہیں، اگر وفاقی حکومت اپنا حصہ نہیں ڈالنا چاہتی تو ان کی مرضی، ہمارےوکلا کی متفقہ رائے ہے کہ گورنر راج نہیں لگ سکتا، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف اپنے کیس ختم کروانے میں سنجیدہ ہے، ان کا سب کچھ باہر ہے، انہیں پاکستان کی ضرورت نہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…