ہوٹل کا کمرہ چھوڑنے کے بعد نوجوان کی ایسی حرکت کہ تصویر سامنے آتے ہی انٹرنیٹ صارفین حیران پریشان رہ گئے

ایڈنبرا(قدرت روزنامہ) کوئی شخص کسی ہوٹل میں قیام کرتا ہے تو جاتے ہوئے اپنا سامان اٹھاتا اور کمرہ جوں کا توں چھوڑ کر چلا جاتا ہے تاہم اس سکاٹش نوجوان نے کچھ اس طریقے سے ہوٹل کا کمرہ چھوڑنے کی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی کہ لوگوں کی رائے منقسم ہو گئی کہ آیا اس کا طرز عمل درست ہے یا غلط۔دی سن کے مطابق اس نوجوان کا نام ڈیرین ڈاﺅلنگ ہے جو آن لائن ڈیزا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اس نے ہوٹل کے بیڈ کی چادر، تکیوں اور رضائی کے غلاف اتار کرتہہ کرکے رکھے ہوتے ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ ڈیزا لکھتا ہے کہ ”میں ہمیشہ ہوٹل سے جاتے ہوئے ایسا کرتا ہوں، تاکہ ہوٹل کی عملے کی کچھ مدد ہو جائے۔ کیا میں درست کرتا ہوں؟“کمنٹس میں کچھ لوگ اس کے عمل کو اچھا قرار دے رہے ہیں اور اس کی تعریف کر رہے ہیں۔ ان میں سے اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ آئندہ وہ بھی ہوٹل کا کمرہ چھوڑتے ہوئے ایسا ہی کریں گے تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہوٹل کا عملہ اسی کام کی تنخواہ لیتا ہے اور آپ لوگ جو پیسے ہوٹل کو ادا کرتے ہو، وہ اسی کام کے لیے ہوتے ہیں۔ایک آدمی نے کمنٹس میں لکھا کہ ”میں نے ہوٹل میں قیام کے بعد کبھی ایسا نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کروں گا کیونکہ میں ہوٹل والوں کو پیسے ادا کرتا ہوں تو پھر ان کا کام کیوں کروں۔“ ایک اور شخص نے لکھا کہ ”ہوٹل والے اپنے عملے کو اس کام کی تنخواہ دیتے ہیں، تو پھر ہم لوگ ان کا کام کیوں کریں۔“

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

9 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

34 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago