اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید

نوشہرہ (قدرت روزنامہ) صوبہ خیبرپختونخجوا کے علاقہ نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں پولیس موبائل پر حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے . میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او عمر خان نے بتایا ہے کہ نوشہرہ میں اکوڑہ خٹک کے علاقہ میں پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ 2 شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی، پولیس موبائل پر ہوئے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے، جن میں ہیڈ کانسٹیبل منظور، کانسٹیبل امان اللّٰہ اور ڈرائیور ایاز خان شامل ہیں، جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں جب کہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں روانہ کردی اورعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے .


دو روز قبل کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، یہ دھماکہ کچلاک بائی پاس پر پولیس کے ٹرک کے قریب ہوا، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کردی .
پولیس کے مطابق خود کش دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑیاں بھی زد میں آ گئیں، دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل کو موقع پر طلب کر لیا گیا، جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں .

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظفر مہیسر واقعہ کے بعد جائے وقوع پہنچے اور کہا کہ بلیلی روڈ پر خودکش دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، دھماکے کے باعث 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ بارودی مواد سے بھرے رکشے نے ٹکر ماری، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور شہری بھی شامل ہے، دھماکے میں زخمی 20 پولیس اہلکارو ں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی آئی جی نے دعویٰ کیا کہ خود کش حملہ آور کی لاش ملی ہے، دھماکے میں 20 سے 25 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں