آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی حکمران جماعت تحریک انصاف کو شکست

مظفرآباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی حکمران جماعت تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے . وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اپنی آبائی یونین کونسل میں بھی پی ٹی آئی کو شکست ہوگئی،ان کی یو سی میں پیپلز پارٹی جموں و کشمیر کے امیدوار اویس لیاقت 134 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، پی ٹی آئی امیدوار نے 111 ووٹ حاصل کیے .

راولا کوٹ میں بھی پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوئی ہے . راولا کوٹ میونسپل کارپوریشن کی 22 نشستوں میں سے پی ٹی آئی صرف 3 نشستیں جیت سکی ہے . مظفرآباد کے بعد آزاد کشمیر کے ایک اور بڑے شہر راولا کوٹ میں بھی میئر اپوزیشن سے ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں