پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی پہلی وکٹ 9 رنز پرگری، ڈاوڈ ملان بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کا کیچ شاداب خان نے لیا . دوسری وکٹ 21 رنز پرگری، زیک کرولی بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، انھیں شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا . تیسری وکٹ 118 رنز پرگری، فل سالٹ 60 رنز بنا کر سعود شکیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے . چوتھی وکٹ 134 رنز پرگری، جیمز ونس 56 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے . 5ویں وکٹ بین سٹوکس کی گری، وہ 22 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے . چھٹی وکٹ جان سمپسن کی گری، وہ 17 رنز بنا کر حسن علی ہی کی گیند پر آؤٹ ہوئے . ساتویں وکٹ کریگ اوورٹن کی صفر پر گری، انھیں محمد رضوان نے حسن علی کی گیند پر کیچ کیا . لیوس گریگوری 40 رنز بنا کر حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے، بریڈن کیرس 31 رنز بناسکے . فاسٹ بولر حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث سہیل نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی . بارش کے سبب ٹاس تاخیر سے ہوا اور میچ دیر سے شروع ہونے پر دونوں ٹیموں کی اننگز 47 اوورز تک محدود کردی گئی ہے . میچ کے لیے پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے اپنی فائنل الیون میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی . انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین اسٹوکس کے لیے یہ یادگار میچ ہے اور وہ اپنا 100واں ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں . یاد رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے گزشتہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی . پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی . میچ کے لیےانگلینڈ بین اسٹوکس(کپتان)، ڈیوڈ ملان، فل سالٹ، زیک کرالی، جیمز ونس، جان سمپسن، لوئس گریگوری، کریگ اوورٹن، بریڈن کارس، ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن پر مشتمل ہے جب کہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں . . .
لندن (قدرت روزنامہ) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا ہے . لارڈز میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے میچ میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی .
متعلقہ خبریں