اس وقت بھی ملک میں جنگ جاری تھی اور ہماری فیملی کو ملک بدر ہونا پڑا . “ ورینا نے کہا کہ ”میں ایک دہائی سے بھارت میں مقیم ہوں اور اب یہی میرا گھر ہے . “ ان کا کہنا تھا کہ ”خوشحال زندگی کے لیے ایک ملک سے دوسرے ملک ہجرت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے . گزشتہ 20سالوں میں افغانستان میں جو ترقی ہوئی وہ سب بے کار گئی اور حالات پھر 20سال پہلے کے جیسے ہو چکے ہیں . “ ورینا حسین نے اقوام متحدہ سے افغانستان کی صورتحال کا نوٹس لینے اور مداخلت کرنے کی درخواست بھی کی ہے . رپورٹ کے مطابق ورینا حسین کے والد عراقی جبکہ والدہ افغان شہری ہیں . ورینانے 2013ءمیں نئی دہلی سے اپنے ماڈلنگ کیریئر کی شروعات کی تھی . بالی ووڈ میں سلمان خان نے 2018ءمیں انہیں فلم ’لو یاتری‘ (Loveyatri)کے ذریعے متعارف کرایا تھا . اس فلم میں ورینا نے سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کے مدمقابل کردار نبھایا تھا . اس کے بعد ورینا سلمان خان کی فلم دبنگ 3کے آئٹم نمبر میں بھی نظر آئی تھیں . . .
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ میں کام کرنے والی افغان اداکارہ ورینا حسین بھی افغانستان کی موجودہ صورتحال پر دکھی ہو گئیں . بھارتی ٹی وی چینل زی نیوز کے مطابق ورینا حسین نے کہا ہے کہ ”آج افغانستان کی جو صورتحال ہے، آج سے 20سال قبل بھی ایسی ہی تھی جب مجھے میری فیملی کے ساتھ ملک سے فرار ہونا پڑا تھا .
متعلقہ خبریں