فلم دبنگ 3میں آئٹم نمبر کرنیوالی افغان اداکارہ بھی افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بول پڑیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ میں کام کرنے والی افغان اداکارہ ورینا حسین بھی افغانستان کی موجودہ صورتحال پر دکھی ہو گئیں۔ بھارتی ٹی وی چینل زی نیوز کے مطابق ورینا حسین نے کہا ہے کہ ”آج افغانستان کی جو صورتحال ہے، آج سے 20سال قبل بھی ایسی ہی تھی جب مجھے میری فیملی کے ساتھ ملک سے فرار ہونا پڑا تھا۔ اس وقت بھی ملک میں جنگ جاری تھی اور ہماری فیملی کو ملک بدر ہونا پڑا۔ “

ورینا نے کہا کہ ”میں ایک دہائی سے بھارت میں مقیم ہوں اور اب یہی میرا گھر ہے۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”خوشحال زندگی کے لیے ایک ملک سے دوسرے ملک ہجرت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ گزشتہ 20سالوں میں افغانستان میں جو ترقی ہوئی وہ سب بے کار گئی اور حالات پھر 20سال پہلے کے جیسے ہو چکے ہیں۔ “ ورینا حسین نے اقوام متحدہ سے افغانستان کی صورتحال کا نوٹس لینے اور مداخلت کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ورینا حسین کے والد عراقی جبکہ والدہ افغان شہری ہیں۔ ورینانے 2013ءمیں نئی دہلی سے اپنے ماڈلنگ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ بالی ووڈ میں سلمان خان نے 2018ءمیں انہیں فلم ’لو یاتری‘ (Loveyatri)کے ذریعے متعارف کرایا تھا۔ اس فلم میں ورینا نے سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کے مدمقابل کردار نبھایا تھا۔اس کے بعد ورینا سلمان خان کی فلم دبنگ 3کے آئٹم نمبر میں بھی نظر آئی تھیں۔

Recent Posts

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

19 mins ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

37 mins ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

41 mins ago

معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے،…

47 mins ago

سوات حملہ؛ تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، وزارت خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج سوات اور مالم جبہ سے…

47 mins ago

مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے سینیٹرز کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے…

50 mins ago