کراچی سے شارجہ روانگی کے مسافر سے 2 کلو سے زائد ہیروئن برآمد‘ ملزم گرفتار


کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی سے شارجہ روانگی کے خواہشمند مسافر سے 2 کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹس سیکورٹی فورس کے عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی، اس حوالے سے ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر فرمان اللہ شارجہ جانے کے لیے جناح ٹرمینل پر پہنچا جہاں اے ایس ایف کے عملے نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس دوران آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپائی ہوئی ملی جس کا اے ایس ایف کے عملے نے مہارت سے کھوج لگا کر منشیات برآمد کی اور اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی .


اے ایس ایف کے ترجمان نے کہا کہ مسافر کے بیگ سے مجموعی طور پر 2 کلو 068 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، جس پر ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا .
ادھر ملتان ایئرپورٹ سے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، اس مقصد کے لیے انسداد منشیات فورس کی طرف سے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے سے سعودی عرب منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا .

معلوم ہوا ہے کہ اے این ایف کی کارروائی میں جوڑے کے سوٹ کیس سے 2 کلو 200 گرام آئس برآمد ہوئی، مسافر محمد الیاس اور اس کی اہلیہ نے آئس انتہائی مہارت سے بیگ میں چھپائی ہوئی تھی، انسداد منشیات فورس نے مسافر جوڑے کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا . اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی مقدار میں منشیات جدہ لے کر جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انسداد منشیات فورس نے پاکستان سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 124 کیپسول برآمد کرلیے، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے یہ کارروائی اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا .
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے شخص کا تعلق چارسدہ سے ہے، جو ہیروئن سے بھرے ہوئے 124 کیپسول پیٹ میں چھپا کر سعودی عرب کے شہر جدہ لے جارہا رہا تھا تاہم اسکینگ کے دوران اے این ایف حکام کو ملزم کے پیٹ میں منشیات کی موجودگی کا علم ہوا جس کو فوری برآمد کرلیا گیا، کیپسولز کا مجموعی وزن 980 گرام ہے، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی .

. .

متعلقہ خبریں