فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے مختصر تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس امیدوار کو الیکشن سے قبل نااہل کرنے کا اختیار نہیں۔فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔
مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کا فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔عدالتِ عظمیٰ کے مختصر تحریری فیصلے کے مطابق فیصل واؤڈا نے عدالت کو بتایا ہے کہ 25 جون 2018ء کو انہیں شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ ملا تھا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی، غلطی تسلیم کرنے پر آرٹیکل 63 ون سی کا اطلاق ہوتا ہے۔عدالت کے مختصر تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا 2018ء میں ممبر اسمبلی بننے کے لیے اہل نہیں تھے۔
سپریم کورٹ کے مختصر تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل تصور ہوں گے، جبکہ آئندہ انتخابات لڑنے کے لیے وہ اہل ہوں گے ۔
عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے مختصر تحریری فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ فیصل واؤڈا سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو فوری بھجوائیں۔سپریم کورٹ نے 25 نومبر کو فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

17 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

32 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

39 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

48 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

55 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

1 hour ago