سندھ اپنی عظمت اور آزادی کے لیے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا، عمران خان


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ اپنی عظمت اور آزادی کے لیے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا . تفصیلات کے مطابق سندھی ثقافت کے دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم سندھ کی شاندار ثقافت اور روایات کا جشن منا رہے ہیں جو سندھ وادی کی عظیم تہذیب کی عکاسی کرتی ہے، سماجی رابطوں کی سیب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ یہ صوفیوں اور آزادی کی سرزمین ہے لیکن افسوس کہ زرداری مافیا کے ظلم و ستم میں مبتلا ہے تاہم سندھ اپنی عظمت اور آزادی کے لیے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا .


واضح رہے کہ صوبے بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر سندھ کے مختلف شہروں میں یوم ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرام اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، اس حوالے سے مختلف سیاسی، ثقافتی، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی وادی سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سیمینارز، ریلیوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا .
آج شہر اور قصبات کے افراد سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر صوبے کی ہزاروں سال قدیم ثقافت اور روایات سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، سیاسی کارکنوں، رہنماؤں، این جی اوز، طلبہ، مزدوروں، دیہاتیوں، انجمنوں اور کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے اس دن کے موقع پر روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک کی خریداری کی . وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور کئی دیگر رہنماؤں نے بھی سندھی یوم ثقافت پر مبارک باد کے پیغامات دیے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں