مینار پاکستان واقعہ، پارکس کی سیکیورٹی کس کے سپرد کرنے کی تجویز دے دی گئی؟ جان کر ہی اوباشوں کی نیندیں اڑ جائیں

لاہور(قدرت روزنامہ) وائس چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے )حافظ ذیشان رشید نے مینارپاکستان کی تاریخی حیثیت کےپیش نظر سیکیورٹی رینجرز کودینے کی تجویز دے دی اور کہا مینار پاکستان پرمستقل بنیاد پر پولیس چوکی قائم کی جائے . اے آر وائی نیوز کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعےسےمتعلق پی ایچ اے نے اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئےتجاویز مجاز اتھارٹی کو بھجوا دیں .

وائس چیئرمین پی ایچ اے نے مینارپاکستان کی تاریخی حیثیت کےپیش نظر سیکیورٹی رینجرز کودینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مینار پاکستان اور دیگر بڑے پارکوں میں فیملیز کے لیے دن مختص کیے جائیں . مینار پاکستان پرمستقل بنیاد پر پولیس چوکی قائم کی جائے اور ٹک ٹاکرز کواجازت کے بعد ہی پارکوں میں شوٹنگ کی اجازت دی جائے جبکہ ٹک ٹاکرز کو اپنے اسکرپٹ کی منظوری لینے کا پابند کیا جائے . اتھارٹی کی جانب سے 2 سے زائد مردوں کے ایک ساتھ پارک میں داخلے پر پابندی پر بھی غور کیا ‏جارہا ہے تاہم فیملیز پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی جارہیں البتہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ‏کرنا ہوگا . . .

متعلقہ خبریں