پنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل، انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دیدیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز بناکر ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دے دیا . انگلینڈ کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے پچ پر عبداللہ شفیق اور امام الحق موجود ہیں .

انگلینڈ ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے . دوسری اننگز کے آغاز میں انگلینڈ کھلاڑی بین ڈکٹ نسیم شاہ کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ دے بیٹھے اور پہلے اوور کی دوسری گیند پر صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے . انگلش کھلاڑی اولی پوپ کو بھی محمد علی نے صرف 13 رنز کے ساتھ پویلین واپس بھیج دیا، جس کے بعد 14 ویں اوور کے دوران محمد علی نے ہی انگلش کھلاڑی زیک کرولی کو ففٹی ہوتے ہی پویلین کی راہ دکھادی . مہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب بلے بار جوروٹ زاہد محمود کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے اور 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد انگلینڈ کپتان بین اسٹوکس بھی زیادہ دیر پچ پر نہ رہ سکے اور 3 گیندوں پرکوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے . اس کے بعد انگلش کھلاڑی ول جیکس 24 رنز جبکہ ہیری بروک 87 رنز نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے . واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں