یارک شائر(قدرت روزنامہ) برطانیہ کے شہر ایڈنبرا میں ایک بچہ اس وقت پرتعیش زندگی گزاررہا ہے جو ماں کی جانب سے دی گئی سونے کی چُسنی استعمال کرتا ہے، گوشی اور دیگر برانڈ کے کپڑے پہنتا ہے جبکہ اس کی والدہ اسے دودھ اور شہد میں نہلاتی ہیں۔
اس بچے کا نام جریم اکرم ہے جس کی والدہ قیصے اکرم اس سال کرسمس پر انہیں 100 مختلف تحفے دینے کا ارادہ رکھتی ہیں جن میں سے کئی تحفے جریم کو دیئے جاچکے ہیں۔ قیصے کے مطابق وہ اپنے بچے کو ایک شاندار زندگی دینا چاہتی ہیں خواہ اس کی کتنی ہی قیمت ادا کیوں نہ کرنی پڑے ۔ تاہم ناقدین نے ان کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔
اس سال گھر میں کرسمس کا قیمتی سات فٹ طویل درخت بھی لگایا جائے گا۔ حال ہی میں بچے کےلیے بربری کے قیمتی ٹریک سوٹ خریدے گئے ہیں۔ جن کی قیمت سینکڑوں پاؤنڈ میں ادا کی گئی ہے۔ اس کے دیگر قیمتی کھلونوں میں سونے کی کلائی زنجیر، روبوٹ بلی اور ڈائنوسار بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…