کابل آپریشن کے بعد پی آئی اے کا شمار عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہونے لگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عالمی رہنماؤں اور اداروں کی مشکل وقت میں افغانستان سے مسافروں کے انخلا پر پی آئی اے کو خراجِ تحسین ، کابل آپریشن کے بعد پی آئی اے کا شمار عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے ڈیڑھ ہزار کے قریب ملکی و غیر ملکی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان پہنچایا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے کابل کے لئے خصوصی فلائٹ آپریشن کے دوران 7 خصوصی پروازیں چلائی گئیں، جن کے ذریعے 1ہزار 460 ملکی و غیر ملکی مسافروں کو اسلام آباد پہنچایا گیا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے حکومت پاکستان کی ہدایت پر کابل سے انخلا کے لئے سب سے بڑا آپریشن کیا، جس میں بوئنگ 777 طیارے اور ایئربس 320 کا استعمال کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا اور عالمی اداروں نے مشکل وقت میں کابل سے مسافروں کے انخلا پر پی آئی اے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے واحد نجی فضائی کمپنی نے جس نے کابل کے لیے خصوصی پروازیں چلائیں، جس کی بنیاد پر پی آئی اے کا شمار زیادہ مسافروں کے انخلا والی فہرست میں تیسرے نمبر پر کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کوبرطانوی ہم منصب بورس جانسن نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کےدرمیان افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے پاکستان کیلئےپرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پرزور دیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام افغانوں کےتحفظ کو یقینی بنانا ہوگا،ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نےجامع سیاسی تصفیےکی اہمیت پرزوردیا۔ برطانوی وزیراعظم نےافغانستان سےسفارتی عملےکےانخلا میں پاکستان کی مدد کو سراہا، دونوں وزرائےاعظم نے افغانستان کی صورتحال پررابطےمیں رہنےپراتفاق کیا۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

14 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

18 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

26 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

33 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

40 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

51 mins ago