حکومت پنجاب کا اورنج لائن ٹرین کے نئے کرائے مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے اورنج لائن ٹرین کے نئے کرائے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، اورنج لائن ٹرین کا 5 کلومیٹر کا کرایہ 20 روپے، جبکہ 25 کلومیٹر تک سفر کا کرایہ 60 روپے کرنے کی تجویز ہے، ہر 5 کلومیٹر بعد کرایہ بڑھا نے کی تجویز ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدات اورنج لائن ٹرین کے نئے کرایوں کے تعین کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو نئے کرایوں سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں، بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کا 5 کلومیٹر کا کرایہ 20 روپے تجویز کیا گیا ہے، 5 سے 10کلومیٹر سفر کا کرایہ 30 روپے، 10سے 15 کلومیٹر کا کرایہ 40 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے .

15سے 20 کلومیٹر سفر کا کرایہ 50 روپے، 20 سے 25 کلومیٹر سفر کا کرایہ 60 روپے کرنے کی تجویز ہے . دوسری جانب ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 165 ارب روپے کے قرض سے چلائی جانے والی اورنج لائن ٹرین نے پنجاب کی معیشت پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے . جس کے نتیجے میں چین سے لئے گئے 165 ارب روپے کے قرض کی سود سمیت پہلی قسط کی واپسی کی رقم میں مزید ایک ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے . جس کے بعد پنجاب حکومت چین کو قرض کی پہلی قسط کے طور پر 17 ارب روپے ادا کرے گی . یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلی قسط کی رقم 15 ارب روپے تھی جو مارچ 2021ء میں 16 ارب روپے ہوگئی اور اب ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد یہی رقم 17 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے . یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت چین سے حاصل کردہ اربوں روپے کے قرض کی واپسی کا سلسلہ رواں ماہ سے شروع کرنے جا رہی ہے . مزید برآں لاہور کے شہری یکم ستمبر سے نئی بسوں پر سفر کر سکیں گے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 8 سال کے بعد نئے ٹھیکدار کو ٹینڈر دے دیا، نئے کنٹریکٹر کی جانب سے 20 بسیں نشتر ڈپو پر پہنچا دی گئیں، مجموعی طور پر شاہدرہ سے گجومتہ تک 64 بسیں چلائی جائیں گی . . .

متعلقہ خبریں