5 ممالک کے شہریوں کو عمرہ ویزہ اجراء کیلئے فنگر پرنٹس لازمی قرار


مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے 5 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے فنگر پرنٹس لازمی قرار دے دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق عمرہ ادائیگی کا ویزہ لینے کے لیے پانچ ممالک کے زائرین کے لیے فنگر پرنٹس ضروری ہیں، زائرین کرام کو بائیو میٹرک رجسٹر کرنے کے لیے سعودی ویزا بائیو ایپ استعمال کرنی ہوگی۔ اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ پانچ ممالک برطانیہ، تیونس، کویت، بنگلہ دیش اور ملائیشیا کے عمرہ زائرین کو الیکٹرانک عمرہ ویزا حاصل کرنے کے لیے اپنا بائیو میٹرک ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا، جس میں “فنگر پرنٹس” بھی شامل ہیں، عمرہ ادائیگی کا ارادہ رکھنے والے شہریوں کو ویزہ کے حصول کے لیے بائیو میٹرک رجسٹریشن کروانے کے لیے سعودی ویزا بائیو ایپ استعمال کرنی ہوگی جو اللہ کا گھر دیکھنے کے خواہشمندوں کو سعودیہ کا سفر کرنے سے پہلے ویزہ کے حصول کے لیے فنگر پرنٹس اور سیلفی بائیو میٹرکس کے ذریعے رجسٹریشن کی اجازت دیتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نئی ایپ گزشتہ سال کے آخر میں سعودی حکومت کی جانب سے موبائل ڈیوائسز کے ذریعے بائیو میٹرکس کے اندراج کی اجازت دینے کے وعدے کو پورا کرتی ہے تاکہ مکہ جانے والے زائرین ذاتی طور پر ویزہ مراکز کا دورہ کرنے کے پریشانی سے بچ کر سکیں اور گھر بیٹھے یہ امور سرانجام پاسکیں، یہ سہولت ویزہ کے اجراء کے لیے مملکت کو موبائل کے ذریعے بائیو میٹرکس قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بنا دیتی ہے، اس کے علاوہ فروری 2022ء میں سعودی عرب نے ایک چپ کے ساتھ ایک الیکٹرانک پاسپورٹ بھی جاری کیا جو تصدیق کے مقاصد کے لیے صارف کے بائیو میٹرکس کو اسٹور کرتا ہے۔

Recent Posts

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

7 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

19 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

31 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

44 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

56 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

1 hour ago