حیدرآباد (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کی جانب سے سستی ترین سفری سہولت کے نام سے شروع کی جانے والی پیپلزبس سروس مہنگی ترین بن گئی، پیپلز بس سروس کی انتظامیہ نے ایک کلومیٹر تک سفر کرنے والے مسافروں سے بھی 50 روپے وصولی شروع کردی.
شہریوں نے سندھ حکومت کی پیپلز بس سروس کو مہنگی ترین قرار دیکر سفر کرنا چھوڑ دیا اورسوشل میڈیا پر سندھ حکومت کی مذکورہ سروس کو عوام کو بے قوف بنانے کے مترادف قرار دیکر تنقید کرنا شروع کردی.تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پنجاب طرز پر حیدرآباد میں سستی سفری سہولت کے نام پر 19 نومبر کو پیپلز بس سروس کا آغاز کیا گیا تھا جو دوہفتوں بعد ہی شہریوں کی تنقید کی زد میں ہے.
شہریوں نے نشاندہی کی ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے سستی سفری سہولت کے نام سے شروع کی جانے والی پیپلز بس سروس شہر میں چلنے والی دیگر ٹرانسپورٹ سے مہنگی ترین سفری سہولت ہے.
پیپلز بس سروس انتظامیہ کی جانب سے ایک کلومیٹر تک سفر کرنے والے مسافروں سے بھی 50 روپے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ اس سے زیادہ کلومیٹر سفر پر دیگر نجی ٹرانسپورٹرز جس میں بس، سوزوکی، آٹورکشہ، چنگ چی،فورسیٹر سمیت گاڑیوں کا کرایہ نسبتاً کم ہے، شہریوں نے سوشل میڈیا پر سندھ حکومت کی مذکورہ پیپلز بس سروس کو مہنگی ترین قرار دیکر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بس میں اب صرف 7 سے 8 افراد سفر کررہے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…