سائفر آڈیو لیک، عمران خان کا طلبی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سائفر آڈیو لیک معاملے کی انکوائری کے لیے ایف آئی اے کی طلبی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیاہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان ایماندار، باعزت شہری، ملک کی نامور شخصیت ہیں، عمران خان کا ملکی سیاست کو نئے دھارے میں لانے میں اہم کردار ہے،ان کی بڑھتی ہوئی شہرت سیاسی طاقتوں کے خلاف خطرہ بن چکی ہے، انہوں نے بطور وزیرِ اعظم امریکا کو افغانستان سے نکالنے میں کامیاب کردار ادا کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سائفر میسج کے معاملے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے، ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے پر بیان قلمبند کروانے کے لیے 6 دسمبر کو طلب کیا ہے، سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے بے بنیاد انکوائری میں طلب کیا گیا ہے، وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ بھی اسی سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے، طلبی نوٹس میں کسی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سائفر آڈیو لیک اسکینڈل کی انکوائری کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سائفر آڈیو لیک اسکینڈل انکوائری کو روکا جائے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

2 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

15 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

25 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

38 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

43 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

47 mins ago